بلوچستان: بلیدہ سے 2 بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

403

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلیدہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

محمد اکرم ولد بائیان سکنہ بٹ بلیدہ اور سدیر ولد یار محمد سکنہ سلو بلیدہ کو بٹ بازار بلیدہ سے چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا جس کے بعد سے دونوں نوجوان لاپتہ ہیں۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک دیرینہ اور گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے،  بلوچ قوم پرست جماعتوں کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے بارہا ثبوت پیش بھی پیش کئے گئے اور حالیہ عرصے میں پاکستان کی وفاقی سیاست کرنے والے قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پاکستان کی پارلیمنٹ میں  آرمی ایکٹ کے حمایت کے بدلے درجنوں لاپتہ افراد کو خفیہ اداروں کی قید خانوں سے رہا گیا ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں لواحقین کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔