گذشتہ ایک ہفتے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقےآواران سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
آواران کے علاقے مالار کہن سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نعیم ولد پنڈوک کے نام سے ہوئی ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہیں جن میں سینکڑوں طویل عرصہ گمشدگی کے بعد بازیاب بھی ہوئیں ہیں لیکن ایک بڑی تعداد میں لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں مختلف اوقات میں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئیں ہیں ۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی لواحقین کی احتجاج جاری ہے ۔