ایران کے 23 اراکین پارلیمنٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
چین کے بعد ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران وہاں مزید 11 افراد کی ہلاک ہوئے ہیں۔
ایران میں مجموعی طور پر اب تک 2336 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہے جو کہ چین کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ 23 اراکین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین کی تعداد 290 ہے۔
ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ملک کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے سربراہ بھی کورونا وائرس (Covid-19) میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
Staggering! I don’t think any other countries officials have been affected in this way. Iranian state media, quoting deputy speaker of Parliament say 23 MP’s have tested positive for the #coronavirus. That’s not mention other officials who have contracted it or died of #Covid_19.
— Ali Arouzi (@aliarouzi) March 3, 2020
دوسری جانب ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فورسز کو بھی مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت سے تعاون کا حکم دیا ہے۔
حکام کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے حکم کے بعد 3 لاکھ فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
ایرانی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں بڑا طبی آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے علاقوں میں اسپرے اور دیگر احتیاطی تدابیر استعمال کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سےاب تک چین میں 2945 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔