ایران میں کورونا وائرس چینی طلبا لائے – مولانا عبدالحمید بلوچ

419

ایران کے معروف سنی عالم مولوی عبدالحمید بلوچ نے کہا ہے کہ قْم شہر میں ایک مذہبی مدرسے میں زیر تعلیم چینی طلبہ ملک میں کرونا وائرس پھیلانے کا سبب بنے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ معروف بات ہے۔

قْم میں المصطفیٰ بین الاقوامی یونیورسٹی (ایم آئی یو) میں زیر تعلیم چینی طلبہ ایران میں کرونا وائرس لائے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام نے سب سے پہلے قْم ہی میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاع دی تھی اور اس مہلک وائرس سے اسی شہر میں اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

قْم سے تعلق رکھنے والے منتخب رکن پارلیمان احمد امیرآبادی فرحانی نے 24 فروری کو ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف ہمارے شہر میں مہلک وائرس سے 50 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔تب ایرانی حکام نے ملک بھر میں صرف 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔