آواران: فورسز کی آپریشن، لوگ نقل مکانی پر مجبور

202

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ آواران کے تحصیل گشکور کے لال جان بازار، ساجدی بازار، سحرو گرانڑی اور گرد و نواح میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات آپریشن کیا جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے خواتین و بچوں سمیت علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی افراد کو حراست میں لیا جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا جبکہ اکبر ولد قادر بخش حراست بعد تاحال لاپتہ ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فورسز انہیں جبری طور پر ان کے علاقے سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث کاروائی کی جارہی ہے جبکہ کئی افراد پہلے ہی علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔

ضلعی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے دشت میں درسیچی، پنسن کور، نوکین راہ میں پاکستانی فورسز گذشتہ روز سے پیش قدمی کررہے ہیں جہاں فورسز جھاڑیوں اور کھجور کے درختوں کو نذر آتش کررہے ہیں تاہم گرفتاریوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔