انٹر کالج بسیمہ کے عدم فعالی کیخلاف احتجاجی ریلی و دھرنا

235

نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار بسیمہ کی جانب سے بسیمہ انٹر کالج کے بلڈنگ کے تعمیر میں تاخیر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کو پیپلز پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، بی این پی عوامی، وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن اور بلوچ ڈاکٹرز فورم کی حمایت حاصل تھی

۔ احتجاجی ریلی نے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بسیمہ چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ احتجاجی دھرنے سے بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ابرار برکت، نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر میر عبدالرزاق سمالانی، پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمٰن، نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر میر امداد بلوچ، بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ڈاکٹر نوروز بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بسیمہ میں انٹر کالج کی منظوری 2008 میں ہوئی اور آج تک انٹر کالج کا بلڈنگ تعمیر نہیں ہوسکا۔ آج پورے واشک ڈسٹرکٹ میں صرف ایک انٹر کالج ہے جو آج تک بلڈنگ سے محروم ہے۔ موجودہ حکمران اس سنگین مسئلے پر کسی قسم کا توجہ نہیں دے رہیں۔

مقررین نے کہا کہ کالج کی نہ صرف بلڈنگ کے تعمیر میں تاخیر کی جارہی ہے بلکہ اس میں اسٹاف بھی نہ ہونے کے برابر ہے، پورے کالج میں دو اسلامیات کے اساتذہ اور ایک اردو کا استاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس تحریک کو مزید وسعت دیکر یہ ثابت کریں کہ یہاں کے عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے شعور سے لیس ہے۔

انہوں نے کہا اس اگر موجودہ حکمران اس سنگین مسئلے کو حل نہیں کیا تو بسیمہ سے کوئیٹہ تک لانگ مارچ کرسکتے ہیں۔