نیوکاہان میں انتظامیہ امتیازی سلوک بند کرے – اہل علاقہ کا مطالبہ

400

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نیوکاہان کے رہائشیوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے شالکوٹ انتظامیہ نیوکاہان کوئٹہ کے رہائشیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ نیوکاہان کے لوگ اپنے گھروں پر کام کررہے تھے کہ گذشتہ روز ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شالکوٹ نے انہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا انتظامیہ اپنا یہ سلوک فوری طور پر بند کرے لوگوں سے ناجائز رقوم کی ڈیمانڈ نہ کریں ورنہ ہم ویسٹرن بائی پاس روڈ بلاک کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی، ڈی آئی جی پولیس اس کا فوری نوٹس لیں۔

خیال رہے رواں سال کے اوائل میں نیوکاہان کے رہائشیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیو کاہان مری کیمپ پر قبضہ کر کے رہائشیوں کو بیدخل کیا جا رہا ہے۔

 کاہان کے رہائشی میر جان بنگل خان اور علی مراد نے الزام عائد کیا ہے کہ چند بااثر افراد مری کیمپ ہزار گنجی میں رہائشی افراد کو وہاں سے بے دخل کرکے زمینوں پر قبضہ کیلئے جعلی کاغذات، دھونس اور دھمکیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایک مرتبہ پھر مری کیمپ پر قبضہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ایک حاضر سروس آفیسر چند افراد اور ایک خاتون لینڈ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں۔