ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکیوں نے متعدد بار کوروناسے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کی ہے، امریکا کی پیشکش حیران کن ہے اس پر بھروسہ نہیں کرسکتے، ایران کورونا سمیت ہر قسم کے بحران سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکیوں نے متعدد بار مدد کی پیشکش کی ہے۔
امریکیوں کی پیشکش حیران کن ہے، ہوسکتا ہے امریکاکی جانب سے مہیا کردہ دوائیں بیماری کو بڑھانے کا ذریعہ ہوں۔
دوسری جانب اس بارےمیں شبہ ہے کہ کوروناوائرس امریکا نے تخلیق کیا، ہم امریکا پر اعتبار نہیں کرسکتے۔