افغانستان : ہلمند میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، بچوں سمیت 7 افراد جانبحق

578

افغانستان کے مختلف علاقوں میں عام شاہراہوں پر طالبان کی جانب سے بڑے پیمانے پر مائن کاری کی گئی ہے جس کے سبب آئے روز عام شہری اس کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بچوں سمیت سات عام شہری جانبحق ہوئیں ۔

واضح رہے کہ ہلمند کا ضلع موسی قلعہ طالبان کے قبضے میں ہے اور وہاں پہ امریکی و افغان فورسز کے طویل کوششوں اور آپریشنوں کے باوجود انھیں علاقہ طالبان سے واپس لینے میں کامیابی نہیں ملی ۔

کابل میں وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے دی بلوچستان پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ضلع میں اور آس پاس کے علاقوں طالبان شدت پسندوں نے بڑے پیمانے پر بارودی سرنگ بچھایا ہوا جس کے سبب آئے روز انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ۔

تاہم آج کے ہونے والے حملے کے بابت افغان طالبان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔