افغانستان : کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز، مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی

198

افغانستان کی وزرات صحت عامہ کے ترجمان نے  کہا ہے کہ افغانستان میں کرونا وائرس کے 5 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جس سے ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔

ترجمان واحد میار نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مشرقی لوگر، مغربی ہرات اور بادغیس صوبوں میں کرونا وائرس کے 5 مزید کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے قبل زیادہ تر مصدقہ کیسز درآمدشدہ کیسز تھے جو ایران سے واپس آنے والے مریض اپنے ساتھ لائے تھے۔ تاہم یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ پانچ نئے کیسز درآمد شدہ ہیں یا مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔

میار کے مطابق کرونا وائرس کے کل 263 مشتبہ کیسز کی ملک میں فروری کے وسط سے لے کر اب تک قومی لیبارٹریز میں تشخیص ہوئی ہے۔