افغانستان: طالبان و اشرف غنی حکومت کے درمیان مذاکرات شروع

966

آج ہونے والے مذاکرات میں تشدد میں کمی لانے سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان میں امریکہ و طالبان کے درمیان معاہدے کے بعد بین الافغانی مذاکرات کے سلسلے آج پہلا باضابطہ رابطہ طالبان و افغان حکومت کے درمیان ہوا ہے۔

اشرف غنی حکومت کی جانب سے قائم امن رابطہ کمیٹی و طالبان نمائندوں کے درمیان ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی ۔

کانفرنس میں فریقین نے تشدد میں کمی، براہ راست مذاکرات  اور مستقل جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا ۔

ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی اس کانفرنس میں فریقین نے قیدیوں کی رہائی کےلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔

طالبان و افغان حکومت کے درمیان ہونے والے آج کے ویڈیو کانفرنس میں امریکہ اور قطر کے نمائندے بھی موجود تھے۔