افغانستان : سوشل میڈیا پہ جاری اشرف غنی کا جعلی حکم نامہ،اورزگان سے 29 قیدی رہا

195

جعلی حکم نامے پہ رہا کرنے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کےلئے سیکیورٹی حکام متحرک ہوگئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پہ افغان صدر کے نام سے جاری ہونے والے ایک جعلی حکم نامے کے بعد اورزگان کے جیل حکام نے بغیر تصدیق کے مختلف جرائم میں ملوث 29 مرد و خواتین قیدیوں کو رہا کردیا ۔

سیکیورٹی حکام کو جب حکم نامے کی جعلی ہونے کا معلوم ہوا تو انہوں نے رہا ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ۔

تاہم آخری اطلاعات تک قیدیوں کی واپس گرفتاری کی کوئی تصدیق نہ سکی ۔

دریں اثناء دوسری جانب آج امریکہ کے وزیر خارجہ ایک غیر اعلانیہ دورے پہ کابل پہنچے جہاں انہوں نے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

مائک پومپیو کے ملاقاتوں سے یہی امکان ظاہر کیا جارہا ہے وہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان جاری سیاسی انتخابی تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔