افغانستان: اورزگان میں حملہ 7 پولیس اہلکار جانبحق 6 زخمی

295

گذشتہ روز مشرقی صوبے لوگر میں بھی افغان سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار مارے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے اورزگان میں طالبان کی جانب سے افغان فورسز کے کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 7 اہلکار جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئیں ہیں ۔

 حملہ اورزگان صوبے کے مرکز ترینکوٹ میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ طالبان کے ساتھ بین الافغان سے قبل صدر کی جانب سے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا نہ کرنے کے بیان کے بعد طالبان کے پرتشدد کارروائیوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، اور گذشتہ روز افغانستان کے 34 میں 13 صوبوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوئیں تھے ۔