اسلام آباد پاکستان فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

159

تربیتی طیارہ گرنے کے بعد انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی ائیر فورس کا  تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔

 فضائیہ کے تربیتی طیارے کو شکر پڑیا کے قریب حادثہ پیش آیا، تاہم حادثے میں جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واقعے کے بعد پاکستان آرمی کے اہلکاروں  نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس انتظامیہ سمیت عام لوگوں کی رسائی متاثرہ علاقے تک بند کر دی گئی ۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ کے تباہی کا واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب اسلام آباد میں 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی تقریب کے لیے پاکستانی فوج کی سالانہ پریڈ کی ریہرسل جاری تھی۔