ہرنائی : کشمیر ریلی پہ حملے کی کوشش ناکام ، ایک اہلکار ہلاک

212

بم ناکارہ کرنے والے عملے نے موقع پہ پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے میڈیا کو بتایا کہ گشت پہ پولیس اہلکار تبلیغی جماعت والوں کو مسجد لا رہا تھا کہ وہاں پہلے سے موجود مسلح شخص نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئیں ، تاہم زخمی پولیس اہلکار کو علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ دیا ۔

ڈی سی کے مطابق  مسجد سے ایک مشکوک بیگ بھی برآمد ہوا ۔

مشکوک بیگ میں موجود باردوی مواد کو ناکارہ بنانے کےلئے بم ناکارہ بنانے والے عملے کو بلایا گیا۔

ڈی سی نے دعوی کیا کہ مسلح شخص آج کشمیر یکجہتی ریلی کو نشانے کی کوشش کررہا تھا۔

تاہم ابھی تک مسجد میں فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کی گرفتاری یا مارے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔