کیماڑی میں گیس سےمتاثرہ افراد کااحتجاج، سڑک بلاک

132

کراچی کےعلاقے کيماڑی ميں زہريلی گيس سے متاثر ہونے والوں کا صبر جواب دے گيا اور احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

منگل کو کیماڑی اور مضافاتی علاقے کے گیس متاثرين نے سڑک بند کرکے احتجاج شروع کرديا۔مظاہرین نے پراسرار گیس پھیلنے کے عوامل جاننے اور وزیرپورٹ اینڈ شپنگ علی زيدی کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ وزير اطلاعات سندھ ناصر حسين شاہ نے کہا ہے کہ جان ليوا گيس کی تحقيقاتی رپورٹ کيلئے مزيد چند گھنٹے درکار ہيں،ايسا نہيں ہے کہ ادارے کام نہيں کررہے۔ انھوں نےيقين دلایا کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا اُس کيخلاف کارروائی کی جائے گی۔

گیس سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے اور کاروبار بھی بند ہے۔ شہریوں کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔