کوئٹہ: گھر کے دروازے پر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

185

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھر کے دروازے پر نصب بم کو ناکارہ بنایا دیا گیا۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد سبزل روڈ پر واقع گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم نصب کیا گیا جس کو دیکھنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔