بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں بچہ سمیت 3 افراد جانبحق ہوئیں ہے۔
لسبیلہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آنے والے حادثات میں 15 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع لسبیلہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آنے والے دو مختلف سڑک حادثات میں بچہ سمیت تین افراد جانبحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر جانبحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئیں۔
کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ وندر آدم کھنڈ کے قریب پیش آیا،حادثے میں زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال وندر منتقل کیا جارہا ہے ۔
عینی شاہدین کےمطابق مسافر کوچ ڈمپر کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔
حادثے میں مسافر کوچ کا کلینر محمد سلیم ولد پیربخش ساکن مشکے گجر موقع پر جانبق ہوگیا جبکہ زخمیوں میں آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
زخمیوں میں کوچ ڈرائیور فضل ولد عرض محمد ساکن مشکے ، شہداد ولد دلاور ،خلیل احمد ولد عرض ساکن مشکے، ٹرالر کلینر یعقوب ولد اسحاق ساکن رانابھٹ ،ٹرالر ڈرائیور عبدالعزیز ولد غلام رسول ساکن لباچ آواران، ٹرالر کلینر امیر بخش ولد نورخان ساکن آواران، عمران ولد رحیم ساکن قصبہ کالونی کراچی، نورمحمد ولد الله ڈینہ ساکن لیاری کراچی، شعیب ولد غلام محمد ساکن پنجگور ، شہزاد ولد یار محمد جبکہ معمولی زخمیوں میں داود بہرام پسران محمد رضا ساکن پنجگور، وسعت اللہ ولد عبدالغفور ساکن پنجگور خاتون سمیت کم سن بچہ شامل ہے
دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرک نے بچے کو کچل دیا حادثے میں بچہ جانبحق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
یاد رہے بلوچستان میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر اکثر اوقات حادثات پیش آتے رہے ہیں گذشتہ روز ہی خضدار میں لوکل بس اور کار گاڑی میں تصادم کے باعث ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق ہوگئےتھے۔
مقامی سیاسی و سماجی حلقوں کے جانب سے اکثر اوقات کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈبل کرنے کے مطالبات کئے گئے ہیں تاہم اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا ہے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق سنگل روڈ ہونے اور تیز رفتاری کے باعث کئی افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے عوامی مطالبات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا ہے ۔