گیس سلنڈر کا دھماکہ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس میں ہوا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک زور دار دھماکہ ہوا اور آگ لگنے سے پانچ افراد جانبحق ہوئیں ہیں ۔
گذشتہ رات گئے دیر پیش آنے والے واقعے میں جانبحق ہونے والے افراد بی ایم سی منتقل کر دیا گیا ۔
ایدھی سروس کے رضا کاروں کے مطابق جانبحق افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی تاہم ان کی عمریں 30 سے چالیس سال کے درمیان ہیں۔
ایک مقامی ذرائع کے مطابق گیس سلنڈر میں آگ ایل پی جی گودام میں لگا تھا۔