کوئٹہ: مختلف حادثات میں دو افراد جانبحق

95

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر گیس لیکیج کے باعث دم گھنٹے سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ کے علاقے کشمیر آباد میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے عبدالرزاق سکنہ جھل مگسی جانبحق ہوگیا جس کی نعش کو فوری طور پر بی ایم سی منتقل کردیا گیا، لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے عبدالجبار تاجک جاںبحق ہوگیا جسے ضابطے کی کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔