کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

672

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، رود ملازئی اور خانوزئی میں ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ، وادی زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت ایک جبکہ قلات میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ، ژوب میں کم سے کم رجہ حرارت 8 جبکہ خضدار، نوکنڈی اور دالبندین میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ، جیونی اور گوادر میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ، پنجگور اور سبی میں 12، پسنی میں 18 جبکہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

وادی کوئٹہ میں ہوا میں نمی 26 فیصد، تربت میں 5، گوادر میں 33، جیونی میں 27، قلات میں 23، نوکنڈی میں 17 جبکہ سبی میں 53 فیصد رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، چمن، زیارت اورقلات میں سرد رہے گا۔