کوئٹہ میں تین افراد نے کرونا وائرس کے شبے میں محکمہ صحت سے رابطہ کر لیا۔ تینوں افراد حال ہی میں ایران سے کوئٹہ پہنچیں تھے۔
ذرائع کے مطابق ایران سے آنے والے تین افراد نے کرونا وائرس کے شبے میں محکمہ صحت سے رابطہ کیا تینوں افراد حال ہی میں ایران سے کوئٹہ پہنچیں ہیں جن میں 34 سالہ بی بی سکینہ، 35 سالہ محمد ایوب اور 24 سالہ حسین شامل ہیں۔
تینوں افراد ایران سے واپس آنے کے بعد بیمار ہوئیں۔ سر میں درد، بخار اور فلو کی شکایت پر تینوں افراد نے محکمہ صحت سے رابطہ کیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے فاطمہ جناح ٹیسٹ ہسپتال میں مریضوں کا ٹیسٹ جاری ہے۔
خیال رہے ایران میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد پاکستان ایران بارڈر بدستور ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے تاحال بند ہے دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران کے ترجمان اللہ داد ترین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں تفتان بارڈر پر تاجر اور دیگر عوام بلوچستان میں داخلے کیلئے التجاء کررہے ہیں۔
کراچی میں دو کیسز کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ماسک کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایکشن لئے جانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے گذشتہ روز کوئٹہ میں میڈیکل سٹور مالکان کے وفد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کی گئی اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر ماسک کی شارٹیج اور مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ روکا جائے گا۔