کابل میں خودکش حملہ، 18 افراد جانبحق و زخمی

248

دھماکہ کابل شہر میں واقع قمبر چوک پہ ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک اطلاعات کے مطابق 5 افراد جانبحق ہوئیں جبکہ 13 زخمی ہیں۔

جانبحق ہونے والے افراد میں 2 عام شہری جبکہ 3 فوجی اہلکار اور زخمیوں میں 5 شہری اور آٹھ فوجی شامل ہیں ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے حملے میں جانبحق و زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کردی ۔

واضح رہے کہ خودکش حملہ مارشل فہیم ملٹری یونیورسٹی کے قریب ہوا ہے۔

تاہم آج صبح ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔