ژوب سے ایک شخص کی لاش برآمد

310

بلوچستان کے علاقے ژوب سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

چھبیس سالہ نوجوان کی لاش ژوب کے علاقے شہاب زئی سے ملی ہے جہاں ایس ایچ او حاجی محمد زمری پولیس پارٹی کے ہمراہ پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچادیا۔

حکام کی جانب سے نوجوان کے ہلاکت کے محرکات کے حوالے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔