ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا – بی ایل ٹی

228

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے  ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں چغیڑدی کے مقام پر سڑک تعمیر کرنے والی سرکاری کمپنی کی حفاظت پر معمور پاکستانی آرمی کے کانوائے پر خود کار ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں کے ساتھ گھات لگا کرحملہ کیا۔

ترجما کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ فورسز کی دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

میران بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن ٹائیگرز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان میں تمام کمپنیوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ بلوچ وسائل کے استحصال میں ریاست کا حصہ نا بنیں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم کے اس طرح کے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔