چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 105 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی۔
چینی انتظامیہ نے صوبہ ہبئی میں چھپن ملین افراد کو طبی قید میں رکھا ہے، بیجنگ میں بھی چھٹیوں سے واپس آنے والے افراد کو 14 روز تک سیلف quarantine میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 548 جبکہ دیگر 29 ملکوں میں بھی متعدد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
بین الاقوامی ماہرین کرونا سے نمٹنے کے لیے ریسرچ کے سلسلے میں بیجنگ میں موجود ہیں۔ تائیوان، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی 4 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔