پنجگور اور مشکے سے دو افراد حراست بعد لاپتہ

184

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور مشکے سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 فروری 2020 کو پنجگور کے مرکزی بازار چتکان سے فورسز نے پروم کے رہائشی شوکت محمد کو اس وقت حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جب وہ اپنی گاڑی کو مرمت کروانے کیلئے گیراج گئے تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شوکت پیشے کے لحاظ سے دوہزار گاڑی کے ڈرائیور ہیں جو ایرانی تیل کا کاروبار کرتے ہیں اور پاکستانی فوج نے اسے اس وقت حراست میں لے لاپتہ کیا جب وہ تیل فروخت کرنے کے بعد اپنے گاڑی کو مرمت کروانے کے لیے گیراج میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حب سے لاپتہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

دریں اثنا فورسز نے مشکے کے علاقے میانی قلات سے ندیم ولد علی مراد سکنہ میانی کلات مشکے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا  ہے۔