ٹڈی دل کا خطرہ، پی ڈی ایم اے بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ

355

بلوچستان میں ٹڈی دل سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ایمرجنسی نافذ کرکے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

پرانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا خطرہ ہے، جس کے باعث ادارے میں ایمرجنسی نافذ اور اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ٹڈی دل کے کئی جھنڈ اس وقت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موجود ہیں، جن سے فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹڈی دل سندھ اور پنجاب میں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا چکا ہے۔ اس کیڑے کا لاکھوں کی تعداد کا جھنڈ فصلوں کو کھا جاتا ہے۔