واشک : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

240

مسلح افراد نے واشک کے علاقے راغے میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق واشک کے علاقے راغے بلوچ آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سلیم ولد بنگل نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بلوچ آباد میں واقع ایک گھرپر حملہ کرکے سلیم ولد بنگل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم خواتین و بچوں کی مداخلت پہ مسلح افراد نوجوان کو گھر کے اندر ہی فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا ۔

ایک اور مقامی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ مسلح افراد کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی خفیہ اداروں نے مقامی جرائم پیشہ افراد پر مشتمل مسلح گروپس بنائیں ہیں جن کو بلوچستان میں جاری تحریک کے خلاف استعمال بھی کیا جاتا ہے۔