ناجد کے بعد چار بیٹے اور دو بیٹیوں کو بھی سرزمین کی خاطر قربان کرنے کو تیار ہوں – بی بی زیبا بلوچ

662

 گذشتہ روز زامران میں ریاستی حمایت یافتہ مقامی مسلح گروہ کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہونے والے پانچ بلوچ نوجوانوں میں ایک ناجد جان کے والدہ  بی بی زیبا بلوچ نے بیٹے کی شہادت پہ فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری بلوچ قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

ریڈیوزرمبش کو ملنے والے ایک ویڈیوپیغام  میں بی بی زیبا بلوچ کہتی ہیں کہ ناجد جان سرزمین کے لئے شہید ہوئے ہیں، ناجد جان صرف میرا بیٹا نہیں تھا بلکہ وہ سرزمین کا بیٹا تھا۔ چار ماہ قبل ناجد جان کو میں نے اپنی ہاتھوں سے دلہا بنایا تھا، آج اس کے حقیقی ماں نے ایک بار پھر دلہا بنایا ہے،آج وہ اپنے سرزمین کے لئے شہید ہوا ہے۔

اپنی پیغا م میں انہوں  نے کہا کہ اپنے بیٹے کی شہادت پر نہ غمزدہ ہوں اور نہ ہی آنسوبہایا ہے، میرا بیٹا اپنے مادرِوطن کے لئے شہید ہوا ہے، ناجد جان کے ہمراہ شہید ہونے والے بھی میرے بیٹے ہیں،میرے لئے سب کا درد ایک ہی ہے لیکن آزادی کے جنگ کے لئے اورشہادت لازمی ہے،آج ناجد جان شہید ہوا ہے اگر گلزمین کو ضرورت پڑی تو میرے اور چار بیٹے ہیں اور دو بیٹیاں ہیں، انہیں بھی سرزمین کے لئے قربان کرتی ہوں۔

میں ناجد جان کے دوستوں سے گزارش کرتی ہوں بزدل نہ بنیں،اپنی دل میں خوف کو جگہ نہ دیں، یہ دشمن ہمیں کچھ نہیں کرسکتا ، ہماری سرزمین ایک دن ضرور آزاد ہوگی۔

بی بی زیبا بلوچ نے اپنی پیغام کے  آخر میں کہتی ہیں کہ میں شہداء کے ماؤں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ شہداء کے لئے آنسو مت بہائیں اورپریشان نہ رہیں یہ (ہمارے فرزند) اپنے مادروطن کے لئے شہید ہوئیں ہیں،آخر میں تمام شہداء کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پانچ بلوچ نوجوان زامران کے علاقے میں  پاکستان کی  عسکری اور خفیہ اداروں کی جانب سے قائم کردہ شدت پسند مسلح گروہ کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہوئیں تھے۔