میڈیکل طلباء و طالبات کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں – وائی ڈی اے

206

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان بابر نے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بارہا غیر جمہوری رویوں کو پروان چڑھاتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء و طالبات کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاجی طلباء و طالبات کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی گرفتاریاں انتہائی قابل افسوس اور حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے وزیر اعلی بلوچستان، صوبائی وزیر قانون، صوبائی سیکریٹری صحت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار طلباء و طالبات کی فی الفور رہائی اور ذمہ داران کی خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں۔