موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام و کمزور ترین حکومت ہے – نیشنل پارٹی

634

ملک میں عملا مارشل لاء نافذ ہے، مہنگائی، بےروزگاری اور غربت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام ترین اور کمزور ترین حکومت ہے پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے بجائے دیگر طاقتوں اداروں کی جانب دیکھتا رہتاہے، لسبیلہ کے شہری علاقے لاوارث ہیں حب شہر کھنڈرات بنا ہوا ہے  لسبیلہ کے شہری یہاں سے منتخب افراد کی ترجیحات میں شامل نہیں،عوام کے سیاسی معاشی اور معاشرتی حقوق کے لیے پارٹی تمام دیگر سیاسی جماعتوں کو لیکر احتجاجی تحریک شروع کرئے ۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی،مرکزی نائب صدر رجب علی رند اور مرکزی کمیٹی کے رکن منصور بلوچ نے نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں سیاسی کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں عروج پر ہیں سیاسی کارکنوں کو سیاست سے دستبرداری کے لیے ڈرایا دھمکایا جارہاہے مقامی انتظامیہ اور پولیس کی کمزوریوں کی وجہ سے جرائم اور منشیات فروشی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لسبیلہ میں کوئی ادارہ بھی فعال نہیں ہے الیکشن کمیشن حب حکمرانوں کی ایما پر اندراجات میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر اداروں نے اپنا روئیہ نہیں بدلا ، کے الیکٹرک ،نادرا اور پولیس گردی کے خلاف احتجاج کریں گے ، پولیس جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی سرکردگی کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ضلع بھر میں فعال و متحرک کرنے اور اندرون پارٹی کامریڈشپ کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے شہری علاقے لاوارث ہیں یہاں سے منتخب نمائندوں کو شہری لسبیلہ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے حب شہر کھنڈرات بنا ہوا ہے مین آر سی ڈی ہائی وئے کی حالت انتہائی خراب ہے نااہل صوبائی حکمران( این ایچ اے) نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بھی کام نہیں لے سکتے ہیں بلوچستان کی تمام شاہرائیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔

نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلع کونسل کے اجلاس سے محمد بخش لاسی، واجہ عبد الغنی بلوچ، روشن علی جتوئی ، ظفر اللہ ڈومکی امین بلوچ ،جان محمد گڈانی ،جان محمد حب، شاہد بلوچ، و دیگر نظام الدین رند ، خورشید علی رند رشید مہری ابو بکر، علی دوست رند ،بختیار بلوچ، یوسف ، غلام اکبر ، جہانگیر بلوچ، نوید لاڈلا و دیگر نے شرکت کی۔