ملتان: یونیورسٹی طلباء میں تصادم، فائرنگ سے طالب علم زخمی

472

پی ایس ایف اور بلوچستان سے تعلق رکھنے طلباء کے درمیان تصادم ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان کے بہاول الدین زکریا یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا طالب علم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ایک طالب علم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ روز قبل پی ایس ایف اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ اور پشتون طلباء کے مابین تصادم ہوا جبکہ گذشتہ رات پھر سے پی ایس ایف کے طلباء نے ایک پشتون طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا-

طالب علم کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ پشتون طلباء آج جب بازار سے یونیورسٹی کی جانب لوٹ رہے تھے تو درجنوں موٹر سائیکلوں پر پی ایس ایف کے ممبر ان نے بس روک کر طلباء کو اتارا اور تشدد کا نشانہ بنایا-

آج ہونے والے طلباء تصادم میں فائرنگ سے بلوچستان کے شہر لورالائی سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ نامی طالب علم زخمی ہوگئے ہیں –

یاد رہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل زکریہ یونیورسٹی سمیت پنجاپ کے دیگر یونیورسٹیوں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اس سے قبل لاہور پنجاپ یونیورسٹی میں مذہبی پارٹی کے طلباء ونگ کی جانب سے بلوچ کونسل کے رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقع بھی پیش آیا تھا –