ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔
مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور سابق وزیراعظم انور ابراہیم سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
مہاتیر محمد نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ ملائشیا کے بادشاہ کو بھجوادیا ہے ۔ وزیراعظم مہاتیر محمد نے انور ابراہیم کی جماعت کے ساتھ اتحاد توڑ دیا ہے اور وہ نئی حکومت انور ابراہیم کے بغیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مہاتیر محمد نئے سیاسی اتحاد کے ساتھ دوبارہ حکومت بنائیں گے۔
94 سالہ مہاتیرمحمد اور 72 سالہ سابق وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گذشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد کی جماعت پی پی بی ایم نے 10 مئی 2018 کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملائیشیا میں 60 سال سے برسر اقتدار جماعت کا خاتمہ کیا۔