مستونگ: فورسز اور مسلح افراد میں مبینہ جھڑپ، 2 افراد ہلاک

221

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان مبینہ جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جھڑپ پولیس اہلکاروں اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان مستونگ شہر میں بس اسٹاپ کے قریب ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔