مستونگ سے لاپتہ دو افراد بازیاب

312

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے دونوں افراد کے رہائی کی تصدیق کردی۔

بلوچستان کے ضلع سے مستونگ سے لاپتہ ہونے دو نوجوان رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

جبری گمشدگیوں کیخلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے دونوں افراد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ کے رہائشی دو لاپتہ بھائی محمد آصف اور سیف اللہ بنگلزئی 3 سال کے بعد بازیاب ہوگئے۔

تنظیم کی جانب سے مذکورہ افراد کے بازیابی میں کردار ادا کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جہاں کئی سالوں سے لاپتہ افراد مختلف اوقات میں رہا کیئے جارہے ہیں وہی جبری گمشدگی کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔