مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد

603

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تواتر کے ساتھ مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوتے رہتے ہیں جن میں اکثریت  ان افراد کی ہیں جنہیں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار گرفتار کرکے لاپتہ کردیتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ کے قریبی علاقے مستونگ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش مستونگ کے علاقے دشت گونڈین سے برآمد اور لاش کافی پرانا ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوگئی ۔

ایدھی سروس کے رضا کاروں نے لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ملنے والے سینکڑوں لاشوں کو ناقابل شناخت قرار دے کر دشت تیرہ میل میں دفن کر دیا گیا ہے ۔

لاشوں کو ناقابل شناخت قرار دے کر دفنانے کے عمل کی بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں نے بھرپور مذمت کی ہے۔