لورالائی: پی ٹی ایم خواتین رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا

741

سوشل میڈیا پر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ لورالائی میں پی ٹی ایم ریلی کے دوران پولیس کی جانب سے تحریک کی معروف خواتین رہنما ثنا اعجاز، وڑانگہ لونی اور عارف صدیق کو پولیس نے گرفتار کرنے کے رہا کردیا ہے۔

لورالائی میں پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے آج منظور پشتین کی گرفتاری اور گذشتہ سال قتل کیئے جانیوالے سے ارمان لونی کے حوالے سے احتجاجی ریلی و جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مختلف علاقوں سے پی ٹی ایم کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

پی ٹی ایم کارکن فضل خان ایڈووکیٹ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر لکھا ریاست کی بے غیرتی انتہا کو پہنچ چکی ہے کیونکہ لورالائی جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے ثناء اعجاز اور وڑانگہ لونی کو پولیس نے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ جو ریاست عورتوں کو گرفتار کرنے پر اُتر آئے تو سمجھ لینا چاہیے کہ ڈری ہوئی ہے۔

بلوچستان حکومت یا پولیس نے پی ٹی ایم خواتین کارکنان کی گرفتاری اور رہائی کے بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔