لورالائی سے بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا – فورسز کا دعویٰ

163

لورالائی گھر کے قریب تین بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی سے ایک گھر کے قریب نصب تین عدد بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔

عکسری فورسز حکام نے دعوی کیا ہے کہ بم تخزیب کاری کے غرض سے یہاں نصب کیئے تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا-

تاہم سیکورٹی فورسز کے جانب سے برآمد کیئے گئے مواد بارے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہے-

یاد رہے دو روز قبل کوئٹہ میں گھر کے دروازے پر نصب بم ناکارہ بنایا تھا اور ہرنائی میں مسلح افراد کے موجودگی کے اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے مسجد سے بارودی مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا-