یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دن سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو قلات کے علاقے گوربرات میں ہمارے سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا یو بی اے کے گشتی ٹیم نے علاقے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی جہاں جھڑپ میں ڈیتھ اسکواڈ کے کئی کارندے زخمی ہوئے اور وہ اپنی جان بچاکر علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہوئے جبکہ جھڑپ میں سرمچار محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: آواران: پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف
ترجمان نے کہا کہ قلات، نوشکی اور خاران کے علاقوں میں سرکاری حمایت یافتہ افراد ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دے چکے ہیں جو بلوچ عوام کے لیے پریشان کررہے ہیں اور ساتھ مختلف سماجی برائیوں کا مرتکب ہورہے ہیں ہم واضح کرتے ہیں کہ سرکاری کاسہ لیسوں کو جلد ان کی منطقی انجام تک پہنچاہینگے۔