فورسز چوکی پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

189

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مین بازار میں فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اس وقت فوجی چوکی میں چار اہلکار موجود تھے۔ ان میں ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چوکی کیچ کے مین بازار میں شہید حمید چوک پر واقع ایک میڈیکل اسٹور کے اوپر قائم کی گئی ہے۔ حملے سے فوجی مورچہ تباہ ہوا جبکہ چھت کو شدید نقصان پہنچا جس سے مذکورہ میڈیکل اسٹور کی چھت کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح پاکستانی فوج سرمچاروں کے خوف سے شہری آبادی کو ایک ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔