عمانی حکومت دوست محمد کی جبری گمشدگی پر پاکستان سے جواب طلبی کرے – خلیل بلوچ

408

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلاشبہ بلوچ اپنے (لاپتہ) لوگوں کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتے ہیں لیکن عمان کے حکومت کو اپنی فوجی آفیسر دوست محمد کی جبری گمشدگی پر پاکستان کے خلاف سفارتی دباؤ ڈالنا چاہیئے۔

چیئرمین خلیل بلوچ نے مزید کہا کہ میں تمام انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس کے خلاف آواز بلند کریں۔

واضح رہے کہ بی این ایم کے چیئرمین نے یہ بیان دوست محمد کے جبری گمشدگی کو آٹھ سال پورا ہونے کے موقع پردیا ہے۔

دوست محمد بلوچ کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے 12 فروری 2012 کو اس وقت حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جب وہ اپنے چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس عمان جارہے تھے، آٹھ سال گزرنے کے باوجود دوست محمد آج تک لاپتہ ہیں۔