امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی اور سی ای او عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
افغان صدر کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں طالبان کی جانب سے تشدد میں کمی کی تجویز سے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن سےمتعلق ہماری اصولی پوزیشن کے مفید نتائج سامنے آناشروع ہوگئے ہیں۔
اشرف غنی نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد خون ریزی کو ختم کرنا ہے۔