ضلعی عہدیداران کو رہا نہ کرنے پر احتجاج کو وسعت دینگے – این ڈی پی

135
File Photo

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے ضلعی عہداران کو عوامی مسائل پر احتجاج کرنے پر گرفتار کرنا جمہوریت نہیں آمریت ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جس طرح سے حکومت میں آئی ہے وہ سب کو پتہ ہے۔ حقیقی جمہوریت کے موجودہ دعویداروں کی آدھی حکومت وازارتوں کی تقسیم میں گزر گئی مگر پھر مسائل پر قابو پانے کی بجائے انہیں مزید بڑھارہے ہیں۔ بلوچستان میں اس وقت یہ حکومت عوام کش پالیسی پر گامزن ہے روزگار کے مواقعے نہیں دیئے جارہے، تعلیمی اداروں میں بندوق سرعام دکھائی جاتی ہیں، ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے اس بابت این ڈی پی نے حب پرامن احتجاج کا راستہ اپنایا تو ہمارے ضلعی عہداران کو گرفتار کیا گیا اور ان پر جعلی ایف آئی آر درج کئیے گئے جو کہ قابل افسوس عمل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ این ڈی پی کے ضلعی عہداران کو فوراً رہا کیا جائے اور جعلی مقدمات کو ختم کیا جائے بصورت دیگر صورت این ڈی پی اپنے پرامن احتجاج میں وسعت لاکر پورے بلوچستان میں احتجاج کرے گی۔