شہید لالا منیر کے والدہ کی وفات پر لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں – دل مراد بلوچ

219

بلوچ نیشنل موومنٹ کے انفارمیشن سیکریٹری دل مراد بلوچ نے بی این ایم کے شہید رہنماء لالا منیر کی والدہ ماجدہ بی بی مریم بلوچ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی ہے اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دل مراد بلوچ نے کہا کہ شہید لالا منیر کی عظیم والدہ نے لالا منیر جیسے ہستی کو جنم دیا جو چیئرمین شہید غلام محمد بلوچ کے اولین ساتھیوں میں سے تھے اور شہادت کے منصب پر بھی اپنے محبوب چیئرمین کے ہمراہ سرفراز ہوئے۔ لالا منیر اپنے لازوال کردار اور عظیم قربانی سے بلوچ قومی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید رہنماء کے والدہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہیں۔