بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید دلجان بلوچ شہید کامریڈ قیوم شہید سنگت ثناء شہید محبوب واڈیلا کو قومی جدوجہد میں بے لوث کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی جدوجہد کا نعم البدل آزاد اور باوقار مستقبل ہے مراعات اقتدار یا محدود اختیارات نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بلوچ وطن میں گھٹن کا ماحول پیدا کیا گیا ہے آزادی کی بات کرنا شجر ممنوع بن چکا ہے لیکن شہداء کی فکر سماج کی گہرائیوں میں جگہ کر کے پارلیمانی سوچ کو مسترد کرچکا ہے ان کی جدوجہد ایک واضح مقصد کی نشاندہی تھی وہ مقصد صرف آزادی ہے ان کی قربانیوں اور کوششوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا ان کی جدوجہد دانش اور موقف انہی کوششوں کا جز و کل ہے جس کے لئے بلوچ فرزند ہمیشہ فکری و جسمانی طور پر میدان جدوجہد میں رہے ان کی آزادی خواہ کوششیں تعلیمات فلسفہ افکار قومی میراث ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہداء کا کردار ہر صورت میں خراج تحسین کے لائق ہے شہداء کو یاد کرنے کا مقصد ان کے فکر و فلسفہ کو اجاگر کرنا ہے ان کی یاد ان سے تجدید عہد ہے۔