شاہرگ: فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 1 اہلکار ہلاک، 5 زخمی

296

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فورسز کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شاہرگ میں فرنٹیئر کور کے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقعے پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ علاقے کو محاصرے میں لیکر فورسز کاروائی کررہے ہیں۔