شاہرگ: بم حملے میں پاکستان فوج کے 3 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل اے

412

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرت ہوئے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے شاہرگ کے علاقے کھوسٹ میں پاکستانی فوج کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شاہرگ کے علاقے میں گشت پر مامور تھے۔ آئی ای ڈی حملے میں فورسز کا ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید تین زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پر قابض افواج پر ہمارے حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگی۔