سی پیک منصوبہ ہماری سالمیت و خودمختاری کے خلاف ہے- بھارت

358

 بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان  چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کا راستہ جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقوں سے ہو کر گزرتا ہے اور یہ علاقے پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہیں، بھارتی حکومت نے اس سلسلے میں چین سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ یہ سرگرمیاں بند کر دیں۔

 وزارت خارجہ کی جانب سے لوک سبھا کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک بھارت کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے کہا گیا ہے کہ رابطہ کاری کے اقدامات پر بین الاقوامی اقدار کا خیال رکھا جائے اور اس میں شفافیت اور مالی ذمہ داری کا احساس بھی ضروری ہے۔

چین کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کی علاقائی سالمیت، خود مختاری اور مساوات کا احترام کیا جائے۔