سبی: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں پر حملہ

212

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کمپنیاں تیل و گیس تلاش کرنے میں مصروف ہیں جنہیں بلوچ مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد کی جانب سے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے حفاظت پر مامور اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو سبی اور لہڑی کے درمیانی علاقے کرمووڈھ میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز بولان کے علاقے شامیرلٹ میں بھی تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے حفاظت پر مامور اہلکار کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

بلوچستان میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت سی پیک اور دیگر پراجیکٹس کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ بلوچ آزادی پسند مذکورہ پراجیکٹس کو استحصالی منصوبے قرار دیتے ہیں۔

سبی میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔